عمران کی نالائقی، کرپشن سے عوام کی جان چھڑائی‘ مریم اورنگزیب

121

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران کی نالائقی، کرپشن سے عوام کی جان چھڑائی‘ عمران خان کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی‘ اسی لیے پارلیمنٹ سے نکالے گئے، عمران خان کی عقل میں آئین کی بات آ جاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہیں کھلتے‘ عمران خان کو عقل ہوتی تو معیشت تباہ، روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتی۔ فواد چودھری کے بیان پر بدھ کے روز اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران صاحب کو عقل ہوتی تو آپ جیسے ادھارکے ترجمان ہوتے؟ عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں، جو لوگ خود نہیں گئے، انہیں آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہے۔