نیویارک(صباح نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کی دعوت پر نیویارک کادورہ کررہے ہیں، وہ آج اقوام متحدہ میں عالمی تحفظ خوراک کے لائحہ عمل کے بارے میں وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں رکن ممالک کے متنوع علاقائی گروپ شریک ہورہے ہیں جن میں غذائی عدم تحفظ سے انتہائی متاثرہ اوروہ ممالک بھی شامل ہیں جو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرسکتے ہیں۔وزیرخارجہ عالمی امن وسلامتی کے قیام، تنازعات اورغذائی تحفظ کے موضوع پرجمعرات کو سلامتی کونسل کے مباحثے میں بھی شریک ہوں گے۔