نوابشاہ، شدید گرمی کی لہر ، بجلی کی لوڈشیڈنگ بد ستور جاری

134

 

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)نواب شاہ میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری،طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی تو دوسری جانب فلاحی تنظیموں نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیلیں لگا دی، ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے بڑے پیمانے پر سبیل لگائی گئی ہے سول اسپتال نوابشاہ میں بھی اگلے روز میٹھے پانی کی سبیل لگائی جائے گی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر عبدالباسط قریشی ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں گرمی کی شدید لہر سے بچنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کی قائم کردہ فلاحی و سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نے ایمرجنسی کولنگ سینٹر کیمپ کا انعقاد نوابشاہ شہر کے وسط میں کیا جس میں شہریوں کے لیے ٹھنڈا پانی اور شربت کا اہتمام کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اس سرگرمی کوسراہا ۔اس موقع پر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر عبدالباسط قریشی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ادھرشاہ سچل سامی فاؤنڈیشن اور منتھا اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے شہر کے مختلف علاقوں پر ٹھنڈے پانی کے کیمپ لگائے گئے جہاں شہریوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کیا گیا۔ لالا ارشد خاصخیلی نے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کی وارننگ جاری کی گئی تھی جس کی وجہ سے ہم نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے پانی کے کیمپ لگائے ہیں۔ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے جس کی وجہ بوڑھے اور بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہم واپڈا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے۔