سکھر ، الیکشن ٹریبونل میں دائر چار پٹیشنز پر سماعت

305

سکھر (نمائندہ جسارت) الیکشن ٹریبونل سکھر میں دائر چار پٹیشنز پر سماعت، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس محمد جنید غفار نے سماعت کی، چاروں پٹیشنز پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی، جی ڈی اے کے ایم این اے غوث بخش مہر کیخلاف پی پی امیدوار ذوالفقار کماریو کی پٹیشن دائر ہے، جی ڈی اے کے ایم پی اے معظم عباسی کے خلاف جمیل احمد سومرو کی پٹیشن دائر ہے، پیپلزپارٹی کے ایم این اے عابد حسین بھیو کے خلاف جے ڈی اے کے عرفان جتوئی کی پٹیشن سماعت ملتوی کی گئی صوبائی وزیر امتیاز شیخ کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار آغا تیمور کی پٹیشن کی سماعت ملتوی کی گئی ۔