دادو (نمائندہ جسارت) سندھ گورنمنٹ کانٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع دادو صدر نیاز پنھور، سینئر نائب صدر حبدار بھنڈ، منیر میمن، ندیم کورائی، الطاف پنھور نے دادو پریس کلب پہنچ کر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ایجوکیشن ورکس دادو انجنیئر نثار میمن ٹینڈر کلرک منظور خاصخیلی کی جانب سے رات کے اندھیرے میں اسکولوں کی مرمت کے 8 کروڑ کے کام اپنے 6 منظور نظر ٹھیکیداروں کو دے دیے ہیں پروفیشنل ٹھیکیداروں کو نظر انداز کر دیا۔