کوئٹہ ،پٹ فیڈر کینال میں غیر قانونی پائپ لائنوں کیخلاف کارروائی

190

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پرپٹ فیڈرکینال بیرون میںغیرقانونی پائپ لائنوں، واٹرچینلز اور پمپینگ مشینوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔ایکسیئن پٹ فیڈرکینال محمد ابراہیم مینگل اورتحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی کامران احمد رئیسانی نے کہاکہ ایسے غیر قانونی پائپ لائنز ،واٹرکورسز کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی مدد سے محکمہ آبپاشی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرغیر قانونی اس اقدامات میں جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف قانون کے تحت کارراوئی کی جائے گی کیونکہ عدالتی احکامات کے تحت کارروائی کی جارہی ہے کسی کو بھی کارسرکار میں مداخلت کی ہرگزاجازات نہیں دی جا ئے گی ۔ اس وقت پٹ فیڈرکینال بیرون سائیڈ ہیوی مشینری کے ذریعے پٹ فیڈر کینال کے بیرون سے لگے غیر قانونی واٹر کورسز و پمپنگ مشینیں ہٹا کر جڑ سے اکھاڑ کر سامان بحق سرکار ضبط کرلیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ کا مشن ہے کسی بھی صورت پٹ فیڈر کینال اور اس سے نکلنے والی دیگر ذیلی نہروں کے ٹیل تک پانی کی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینال سے پانی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کارروائیوں کا عمل بلا امتیاز جاری ہے۔