روم(جسارت نیوز)اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار میٹیو بیریٹینی فٹنس مسائل کے بعد رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ان سے قبل فرانس کے نامور ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس بھی انجری مسائل کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔26سالہ میٹیو بیریٹینی اپنے دائیں ہاتھ کی سرجری کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔اطالوی ٹینس اسٹار نے رواں سال مارچ کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ دائیں ہاتھ میں تکلیف کی وجہ سے اس کی معمولی سرجری کروائیں گے ۔