وفاقی وزیر خورشید شاہ کے بھائی سمیت تین افراد ضمانت پر رہا

4493

سکھر: وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کے بھائی سمیت تین افراد ضمانت پر رہا  کر دئیے گئے، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے دو دو لاکھ عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دیا، جسٹس ارشد حسین خان اور جسٹس امجد علی سہتو نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

نیب کورٹ نے خورشید شاہ کے بھائی سمیت دیگر مجرموں کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، مذکورہ مجرموں کو نیو سکھر کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کیس میں سزا ہوئی تھی۔