سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر اسمبلیاں توڑدیں،  فواد چوہدری

231

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے  کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے اکثریت کھونے پر صدر اسمبلیاں توڑدیں،  سپریم کورٹ نے آج پی ٹی آئی کا موقف تسلیم کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدی نے کہا کہ  ملک میں نئے عام انتخابات کرائیں جائیں، وفاق میں کرائم منسٹر شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ، دونوں حکومتیں عملی طور پر ختم ، حمزہ اور شہباز فوری اپنے عہدوں سے علیحدہ ہو جا ئیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کا موقف تسلیم کر تے ہوئے کہا کہ منحرفین ووٹ نہیں ڈال سکتے نہ ہی ان کا ووٹ شمار ہوگا، دوسرا فیصلہ سپریم کورٹ نے یہ دیا ہے کہ منحرفین کی نااہلی تاحیات ہو گی ، آرٹیکل 63 -A کو آرٹیکل 62 کے ساتھ پڑھنا ہوگا دونوں کو علیحدہ کرکے آئسولیشن میں نہیں پڑھا جا سکتا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا  کہ صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سپریم کورٹ کی رائے نہیں بلکہ فیصلہ ہے جس پر تمام ادارے عمل کرنے کے پابند ہیں، آرٹیکل 63 -A کو آرٹیکل 62 کے ساتھ پڑھنا ہوگا دونوں کو علیحدہ کرکے آئسولیشن میں نہیں پڑھا جا سکتا ہے۔