اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی شریعت عدالت کے سینئر ترین جج جسٹس سید محمد انور نے بطور قائمقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت حلف اٹھا لیا۔ جسٹس خادم حسین شیخ نے جسٹس سید محمد انور سے قائمقام چیف جسٹس شریعت کورٹ کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وکلا اور وفاقی شرعی عدالت کے افسران نے شرکت کی ۔ سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس نور مسکانزئی کی ریٹائرمنٹ کے باعث عہدہ خالی ہوا تھا۔ صدر عارف علوی نے جسٹس سید محمد انور کو قائمقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مقرر کیا ہے۔