حیدرآباد: گھوٹکی کے رہائشیوں کا محکمہ تعلیم کی پالیسی کے خلاف احتجاج

142

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گھوٹکی ضلع کے مختلف شہروں کے رہائشی محکمہ تعلیم میں جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی امیدواروں نے حکومت کی پالیسی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر عرفان گبول، ذاکر علی، افتخار تنیو، جمیل گبول ودیگر نے کہاکہ 2021ء میں ٹیسٹ پاس کیا پر آج تک ووٹنگ پر ہیں جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ کونسی پالیسی ہے کہ ہارڈ ایریا بناکر33 مارکس پر لوگ پاس کیے جارہے ہیں اور دیگر میں 50 فیصد پر؟ پالیسی ایک جیسی بنائی جائے اس طرح سے تمام امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔