اسلام آباد/لاہور(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو بندگلی سے نکالنے کے لیے قومی ڈائیلاگ شروع کیے جائیں۔ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے باوجود اس امر پر سب کا اتفاق ہو سکتا ہے کہ آئین پاکستان کو کیسے نافذ کیا جائے۔ پہلے مذہبی تشدد کی بات کی جاتی تھی، آج سیاسی تشدد پروان چڑھ رہا ہے، حالات اسی طرح رہے تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ سیاست میں گالم گلوچ، بدزبانی اور گھٹیا گفتگو کا استعمال ہو رہا ہے، پاکستانی معاشرے میں ایسے کلچر کی اجازت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ ملک میں جسے بھی حکومت ملی اس نے کوشش کی کہ مقننہ ،عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو اپنے لیے استعمال کرے۔ معیشت تباہ اور ادارے کمزور ہو چکے ہیں۔ ڈالر کی اونچی پرواز جاری، 195تک