زرداری کی بریت کیخلاف اپیلوں پرنیب نے پھر مہلت مانگ لی

104

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کی 4 ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلوں پر نیب نے دلائل کے لیے پھر مہلت مانگ لی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ ان اپیلوں کی پیروی میں دلچسپی نہیں رکھتے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اپیلوں پر پیروی کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے 15نومبر 2021ء کا فیصلہ پڑھا ہے؟ اگر وہ پڑھتے تو شاید اپیلیں ہی نہ دائر کرتے‘ آخری موقع دیا جا رہا ہے۔