اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ بلاول زرداری آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ کل اقوام متحدہ میں ہونے والے ’’گلوبل فوڈ سیکورٹی کال ٹو ایکشن‘‘ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بلاول زرداری 19 مئی کو ’’بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی۔ تنازعات اور خوراک کی حفاظت‘‘ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مباحثے میں بھی شرکت کریں گے۔