اٹک (آن لائن)اٹک پولیس نے کے پی کے سے پنجاب میں 1کروڑ مالیتی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات اسمگلر ظفر شہزادکو گرفتار کر لیا،10 کلو ہیروئن بھی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ منشیات فرو شی جیسے گھناؤنے جرم کا راستہ روکنے اور اس مذموم دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔