عمران خان وڈیو سامنے لائیں،شہباز شریف سے زیادہ سیکورٹی ملے گی،مریم نواز

341

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا رونا پیٹنا بتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے اور جس نمبر پر وہ فون کررہا ہے وہ فون نمبر بدل گیا ہے۔ جرات میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی، عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر اور پاکستان میں اس وقت انتخابات ہوں گے جب ہمارا قائد نواز شریف لندن سے بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی موت کی دعا نہیں کرتے، ہم دعا گو ہیں کہ عمران خان تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو، اگر ویڈیو ہے تو سامنے لاؤ، ہم ضمانت دیتے ہیں کہ نواز شریف تمھیں دل سے سیکورٹی دے گا اور شہباز شریف سے زیادہ خیال رکھے گا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے تم سے گالیاں بھی سنیں مگر جب تم انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج سے گرے تو تمہارا حال پوچھا لیکن تمہیں کوئی شرم نہیں ہے، تم آج بھی جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے ہیں۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تم نے ایسا کیا کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں انہیں کھانا دیا گیا، جس کے بعد اْن کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرے اور ایک ہی رات میں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائیگا تو وہ تمہارے خاندان والا ہوگا، نواز شریف اپنے گھر کا کھانا نہیں کھاتا تھا، نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، نواز شریف کو عمران خان کی جیل میں موت کی کشمکش میں کس نے پہنچایا۔