شیخ رشید کی قومی حکومت اور ٹیکنوکریٹ وزیراعظم بنانے کی تجویز

258
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

فیصل آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف عوام کو الیکشن کی تاریخ دیں،  31مئی سے پہلے نگران حکومت بنانے کے لئے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  زرداری سب کو لے کرڈوبے گا، رانا ثنااللہ شیطانی کام کروائے، حالات انتہائی ابتر اور تشویشناک ہیں، پی ٹی آئی نے متبادل قیادت پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان کے قاتل صرف عمران کو ہی پتا ہیں، جو اس کی ریکارڈڈ تقریر میں بتا دئیے گئے ہیں، وزیر دفاتر میں نہیں جارہے، ہم گھروں میں بیٹھ جائیں تو بھی یہ حکومت خود ہی ٹھس ہو جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے چند دنوں کے دوران ہی زرمبادلہ کے زخائر چھ بلین کم ہوگئے ہیں، عمران گیس، تیل تیس فیصد سستا روس سے لارہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے تیرہ جماعتوں کی حکومت کو چوک گھنٹہ گھر میں گھما کر مارنا ہے، نواز شریف جس جہاز سے آئے گا اس سے سواریاں اتر جائیں گی کہ وہ چوروں کے ساتھ سفر نہیں کرنا چاہتے۔ دو فنانس منسٹر، دو وزیراعظم، دو وزرا خارجہ ہر چیز ڈبل مگر نتیجہ صفر ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ہی حل ہے کہ ادارے مداخلت کریں، سب کو بٹھائیں اور الیکشن کی تاریخ دیں، ملک وہاں آگیا جہاں سنبھالنا فوج کی ذمہ داری ہے، نواز شریف میں ہمت ہے تو پاکستان آئے ، لیکن اسے معلوم ہے کہ چور چور کے نعرےلگے گیں۔