قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری نیب کی اصلاحات کررہا ہے، عمران خان

818
hatched

فیصل آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری نیب کی اصلاحات کررہا ہے، ڈیزل نے آتے ہی وہ وزارت لی جس میں کمائی ہو، امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی گئی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  امریکا کے ایک چھوٹے سے سرکاری افسر نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا عمران خان کو نہ ہٹایا تو تمہیں نقصان ہو گا، ملکی تاریخ پر کبھی قاتل نہیں پکڑے گئے، لیاقت علی خان کے اصل قاتل بھی آج تک نہیں پکڑے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ   حکومت جانے پر مٹھائی تقسیم ہونے کے بجائے عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے، مارچ کا خوف ستایا تو مجھے راستے سے ہٹانے کے لیے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے،ہمارے اوپر بٹھائے گئے امریکہ کے غلام کبھی قوم کو عظیم قوم نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری دولت بڑھ رہی تھی تو بیرونی سازش ہوئی، چوروں کے ٹولے کو یہاں سے پیغام دے رہا ہوں کہ ڈاکووں نے ملک کے فیصلے نہیں کرنے ہیں جب کہ ملک کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بوٹ پالش اور آصف زرداری امریکیوں کے غلام ہیں، عالمی سطح پر مہنگائی کے باوجود فضل الرحمن اور پیٹرول کی قیمت کم کردی، ورلڈ بینک کے مطابق سب سے زیادہ لوگوں کو روزگار پاکستان میں ملا۔