ثانیہ مرزا اٹالین اوپن ٹینس ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

253

روم(جسارت نیوز)بھارت کی نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے اٹالین اوپن ٹینس ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں چلی کی الیکسا گاراچی میتھیسن اور ان کی سلووینین جوڑی دار اینڈریجا کلیپیک کو شکست دی۔اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلے اٹلی میں جاری ہے۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ ایٹ رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چلی کی الیکسا گاراچی میتھیسن اور ان کی سلووینین جوڑی دار اینڈریجا کلیپیک کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ثانیہ مرزا کی فتح کا اسکور 4-6،6-4اور 8-10 تھا۔ ثانیہ مرزا کا سیمی فائنل میں مقابلہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی میکسیکن جوڑی پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔