حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ کے سیکنڈری امتحانات کے لیے دفعہ 144 کا نفاذغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور کاپی کروانے والے گرفتار ہوں گے محکمہ یونیورسٹی اور بورڈز کی جانب سے میٹرک (ایس ایس سی پارٹ I اور II) کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے دوران امتحانات امتحانی مراکز میں موبائل فون یا دیگر برقی الات لانے اور استعمال کرنے پر سخت پابندی ہوگی، امتحانی مراکز کے اطراف اور امتحانی اوقات میں فوٹو کاپی مشین کے استعمال پر پابندی عائد، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 کا نفاذ، مقامی پولیس کی جانب سے نقل مافیا و دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔