حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اہم ترین شاہراہ پر بجلی کا ٹرانسفارمر زمین پر آ گرا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حیسکو کی نااہلی پر نااہلی، کئی گھنٹے بعد عملہ پہنچا، ٹرانسفارمر سے آئل بہتا رہا حیدرآباد پاک سندھ اسکیم وادوا روڈ پر ایک گھنٹے پہلے مرمت کرکے لگانے والا ٹرانسفارمر سڑک پر آگرا خوش قمستی سے کوئی گاڑی اس دوران نہیں تھی ورنہ حادثہ میں جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔