حیدرآباد: المنائی ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات

220

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)المنائی ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآبادکے ایک وفدنے سندھ سیکرٹریٹ کراچی کادورہ کیااور چیف سیکرٹری سندھ اورگورنمنٹ کالج کے سابق طالب علم ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات کی اورانھیں چیف سیکرٹری کی ذمہ داری سنبھالنے پرمبارک باددی ۔ پیٹرن المنائی اور وائس چانسلرجی سی یونی ورسٹی حیدرآبادپروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف،المنائی کے صدر راناعرفان احمدوفدکی قیادت کررہے تھے۔ وفدمیں منتخب(president elect) المنائی صدر اورسابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت، جنرل سیکرٹری پروفیسرنجف رضا،جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر محمداشفاق قریشی ، سید برکات احمدرضوی، محمد افضل گجر،انجینئر انیس احمد خان، پروفیسر مسرور احمد اور چودھری مظہرالحق شامل تھے۔ وفدنے یونی ورسٹی کے قیام کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کوسراہا۔ حیدرآبادکے تعلیمی مسائل بالخصوص جی سی یونی ورسٹی حیدرآبادکے معاملات سے متعلق بریف کیااور ان کے اعزازمیں 28مئی کواستقبالیے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ استقبالیے میںضرورشرکت کریں گے، حیدرآباد میرا اپنا شہر ہے ،گورنمنٹ میری مادرعلمی ہے ،آپ کے تشریف لانے پرشکرگزارہوں،حیدرآبادکے مسائل کے حوالے سے ایوان ِصنعت وتجارت اور پریس کلب کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کروں گا۔چیف سیکریٹری نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ جی سی یونی ورسٹی حیدرآبادکے کالج سیکشن اساتذہ کے تبادلہ نہیں کیے جائیں گے،انھیں یہیں رکھاجائے گااورتعلیمی اوقات صبح 9سے 2بجے کے دوران میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔یونی ورسٹی کے لیے مختص کردہ 100ایکڑ زمین کی چہاردیواری کی پی سی بناکر جلد منظور کرائی جائے گی۔