ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر 

384
destruction

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔

پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک کی سلامتی اور امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے اور انکی سیاست انتشار کی سیاست ہے اور وہ مسلسل عوام کو ورغلانے میں لگے ہوئے ہیں ، عمران خان ملک کی سلامتی کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ، پاک فوج ہماری فوج ہے اپنے مفادات کیلئے اس پر تنقید کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے،عمران خان نے میئر لندن کے انتخابات کے دوران پاکستانی نژاد صادق خان کے بجائے ایک یہودی زیک گولڈ سمتھ کیلئے لندن جا کر انتخابی مہم چلائی، عوام عمران کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیںاب وہ ان کی منفی سیاسی چالوں میں نہیں آئینگے۔ عدلیہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ مخالف بیانات کا نوٹس لے۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسٰین کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، جنرل سیکرٹری پی پی پی اے جے کے فیصل راٹھور و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںایک ہنگامی پریس کانفر  نس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں،عمران خان اور انکے وزرا کی نالائقی کا خمیازہ آج پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، انکی سیاست انتشار کی سیاست ہے اور وہ مسلسل عوام کو ورغلانے میں لگے ہوئے ہیں ، عمران خان سیکورٹی رسک بن چکےہیں ،عمران خان اپنے مفادات کیلئے اداروں کو جس طرح تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں یہ ملک کی قومی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک عمل ہے۔