ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کاجلسہ روکنے کی اپیل

148

اسلام آباد/لاہور(اے پی پی/آن لائن) سیالکوٹ کی چرچ انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 14 مئی کو گرائونڈمیں جلسہ کرنے سے منع کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو درخواست دیدی ۔ سیالکوٹ چرچ کے پاسٹر اسحاق مسیح نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو جمع کرانے والی درخواست میں استدعا کی ہے کہ تحریک انصاف سیالکوٹ کے جس گراؤنڈ کو بلا اجازت اپنے سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے وہ چرچ کی ملکیت ہے اور یہاں مسیحی برادری کی مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں، اس سلسلے میں اقلیتی برادری کو تشویش لاحق ہے، لہٰذ ا تحریک انصاف کو گرائونڈمیں جلسہ کرنے سے منع کیا جا ئے۔ علاوہ ازیںلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مسیحی تعلیمی بورڈ کے سمسن جیکب کی درخواست پر سماعت کی جس میں بورڈ کی اراضی پر جلسہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو آج ہی ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرنے اور ڈپٹی کمشنر کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔