نواز شریف آئندہ الیکشن سے قبل واپس آجائینگے، وفاقی وزیر قانون

114
لاہور: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑلاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔اعظم نذیر تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس ضرور آئیں گے، قانون میں گنجائش موجود ہے، ابھی نواز شریف کی صحت کے مسائل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کرایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کرانے کے لیے 6،7 ماہ کا وقت مانگا ہے۔