بیجنگ (اے پی پی) چین میں رواں سال کے پہلے چار میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 20.5 فیصد اضافہ ہواہے۔چین کی وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حقیقی استعمال میں 20.5 فیصد اضافہ ہوا وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے تھنگ نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیز نے چین میں سرمایہ کاری کو مثبت طور پر بڑھایا ہے اور یہ چینی معیشت کے مستقبل کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور چین کی اوپن پالیسی کو وسعت دینینیز کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے نمایاں نتائج بھی ہیں۔