اسلام آباد (اے پی پی)امریکا کی کمپنی سی ڈی ایم اسمتھ کے ایک وفد نے سینئر نائب صدر جیف مونٹیراکی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کیتھ ایف ولیمز ایسوسی ایٹ ڈیلیوری لیڈر برائے ایشیا پیسفک ریجن، طاہر شمشاد چیف آف پارٹی سی ڈی ایم سمتھ پشاور اور ڈاکٹر محمد طفیل چیف آف پارٹی، انرجی انفراسٹرکچر مانیٹرنگ سروسز پروجیکٹ، سی ڈی ایم سمتھ اسلام آباد وفد میں شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی ایم سمتھ امریکہ کے سینئر نائب صدر جیف مونٹیرا نے کہا کہ ان کی کمپنی پانی، ماحولیات، ٹرانسپورٹیشن، توانائی اور سہولیات کے شعبوں میں مسائل کا بہتر حل فراہم کرنے والی ایک عالمی نجی ملکیتی انجینئرنگ اور تعمیراتی کمپنی ہے اور دنیا بھر میں اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہی ہے کیونکہ یہ کمپنی 1947 میں قائم ہوئی تھی۔