اسلام آباد(صباح نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔گزشتہ روز عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہماری کسی ملک سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے ۔