لاہور: عالمی یوم نرسز کے موقع پر ثریا عظیم وقف ہسپتال میں تقریب نرسز کے اعزاز میں کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری گورننگ باڈی ثریاعظیم وقف ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ڈاکٹر محمود اختر رانا، نرسنگ سپرینٹنڈنٹ میڈم ریحانہ اور سسٹر عائشہ نے کیک کاٹ کر شعبہ نرسنگ سے تعلق رکھنے و الے مردو خواتین کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر فنانس مینیجر واجد عباسی، ایڈمن آفیسر محمد عثمان، ڈپٹی مینیجر مارکیٹنگ حسام سعید اور کامران بھی موجود تھے۔ نرسزکے عالمی دن کی مناسبت سے صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے تمام ہسپتالوں میں نرسنگ کے شعبہ کو انتہائی اساس اور نوبل پروفیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایک باوقار پیشہ اور نوبل پروفیشن ہے۔
جذبہ انسانیت سے سرشار مریضوں کی خدمت کرنے والے نرسنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے و الے افراد معاشرے میں مسیحا کا کردار ادا کررہے ہیں۔ دکھی انسانیت اور بیمار لوگوں کی خدمت کے اس جذبے کا اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑا مقام ہے۔ آپ سرکار دو عالم ﷺ کا فرمان ہے کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا ۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں نرسنگ کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
کورونا وبا کی مشکل مشکل دور میں ڈاکٹر ز اور بلخصوص نرسز نے اپنی جان داؤ پر لگاکر مریضوں کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں جوقابل تحسین ہیں۔ اس موقع پرسیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری نے نرسز کے اعزاز میں کیک کٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں نرسز نے دکھی انسانیت اور بیماروں کے علاج کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ہم لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسنر کو اسلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔