اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک ہے جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہے۔کراچی میں ہوائیں جنوب مغرب کی جانب سے 14 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔شہرکا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اورہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے ز یادہ رہنے کا امکان ہے۔لاہور سمیت پنجاب میں سورج نے آگ برسا رہا ہے۔شہرکا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کے باعث مشروبات اورائیرکولر کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ 2 روز تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔عوام گرمی کی لہرسے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔