اسلام آباد (اے پی پی)اٹک پٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کی بعداز ٹیکس آمدنی میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 207 فیصد اضافہ ہوا ۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان ا سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2021-22 کے لیے اے پی ایل کی بعداز ٹیکس آمدنی بڑھ کر 11247 ملین روپے رہی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں کمپنی کو 3664 ملین روپے بعداز ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا۔