سازشوں کی تربیت حاصل کرنے والا  ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، شازیہ مری

288

اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری  نے کہا کہ عمران خان کو صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے نکالا، 22 سال تک سازشوں کی تربیت حاصل کرنے والا سازش کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، عمران خان کی زیر قیادت جوکروں کے ٹولے نے ملک کو تماشا بنا دیا تھا۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری  نے کہا کہ عمران خان کو صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے نکالا، 22 سال تک سازشوں کی تربیت حاصل کرنے والا سازش کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے ،عمران خان کے اتحادی بھی ان کے جھوٹ اور دغا بازی سے تنگ آ چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غیر ملکی حکمران سنجیدہ لیتے ہی نہیں تھے، نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم نے عالمی دنیا میں پاکستان کو تنہا کردیا تھا،عمران خان کی زیر قیادت جوکروں کے ٹولے نے ملک کو تماشا بنا دیا تھا ، عمران خان نے صدر اور سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی۔