الیکشن نہ کرائے گئے تو سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں، شیخ رشید

470
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کی اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے،  چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو ایک بھونڈا مذاق ہے،  ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں اور حالات خراب ہوئے توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے، ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے، موجودہ حکومت عوام کو سہولیات دینے میں ناکام رہی ہے۔