امپورٹڈ حکومت کا نکما پن معیشت کیلئے تباہی کا پروانہ بن گیا، اسد عمر

445

اسلام آباد:مرکزی سیکریٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا نااہل اور نکما پن معیشت کیلئے تباہی کا پروانہ بن گیا ،سری لنکا کی طرح پاکستانی معیشت تیزی سے تباہی کے گھڑے کی جانب لڑھکنے لگی ۔

اسد عمر نے کہا کہ نہایت محنت سے جوڑے گئے مرکزی بنک کے ذخائر بخارات بن کر تیزی سے  ہوا میں تحلیل ہورہے ہیں،   گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران 190 ملین ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ  عدم اعتماد کی تحریک کے بعد سے اب تک 6 ارب ڈالرز ذخائر میں سے نکل کر ہوا ہوچکے ہیں، ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث روپیہ اوندھے منہ نیچے گر رہا ہے، 2 دن پہلے ڈالر نے 190 کی حد کو عبور کیاتھا، اب پہلے ہی ڈالر کی ٹریڈنگ 193 روپے پر ہورہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کیا امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے پاکستان کو اگلا سری لنکا بنانے کا فیصلہ کیا ہواہے، موجودہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔