کوئٹہ ،برساتی نالے میں دھماکے سے مدرسہ کا طالب علم جاں بحق

140

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) پاک افغان سرحدی شہر چمن میںبرساتی نالہ میں دھما کے سے مدرسے کا یک طا لب علم جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ رحمن کہول کے علاقے میںپیش آیا جہاں بر ساتی نالے میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں دینی مدرسہ کا ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی بچے کو چمن کے ضلعی سرکاری اسپتال منتقل کردیا ۔ جہاں زخمی بچے کو طبی امداددی جا رہی ہے جبکہ میت ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔فورسز نے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔