زرداری بلدیاتی قانون میں ترمیم کرائیں،سردارعبدالرحیم

412

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری جنرل الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں مگر افسوس کہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات بنا کسی قانونی ترامیم کے کروائے جارہے ہیں۔انہوںنے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم بھی بلدیاتی قانون کی درستی کی جگہ سندھ کی وزارت بلدیہ ہتھیانے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر بے اختیار بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوامی حقوق پامال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری پہلے اپنے گھر کو تو ٹھیک کریں اس کے بعد پورے ملک کی بات کریں ، سردار عبدالرحیم نے کہا کہ زرداری صاحب جذبات سے کام لے رہے ہیں۔