اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی عمران خان کی حکمت عملی ملک  کیلئے تباہ کن ہے، شازیہ مری

309

کراچی: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری اور وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی عمران خان کی حکمت عملی ملک کے لئے تباہ کن ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی کی نہ اپوزیشن میں حامی تھی اور نہ اب حکومت میں ہے۔

ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کیا۔ وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کی مخالفت کو ہتھیار بنارہے ہیں اور  عمران خان سندھ میں کھل کر سیاست کریں جبکہ ہم سیاسی انتقام لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ اشتعال، نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔۔