ملک کے دو وزیر خزانہ اور دو وزیر اعظم ہیں، شیخ رشید

663

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دو وزیر خزانہ اور دو وزیر اعظم ہیں ۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیاکہ اس وقت ملک میں دو وزیر خزانہ ہیں، مفتاح اوراسحاق ڈار ،دو وزیر اعظم ہیں، نواز اورشہباز، دووزیر پیٹرولیم ہیں، خرم اور خاقان اور جو بائیڈن نکلا زرداری کا یار خاص۔

شیخ رشید احمد شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ زرداری کہتا ہے فون پر اس نے بتایا نہیں مراسلے کا حال، ڈالر چلے گا 200 روپے کی چال اور ملک کو گرسکتا ہے ڈیالفٹ۔

ان کا کہنا ہے جب 200 روپے کا ڈالر ہو جائے گا پھر راج کرے گی خلق خدا اورلانگ مارچ اس کی آخری انتہا ہوگی۔