حکومت کہتی ہے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل نا ہو ،اسد عمر

407

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہئے۔

ساجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہاورسیز پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں اور پاکستان کی زمینی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے لیکن وزیراعظم اور کابینہ کے اہم ارکان پاکستان سے باہر رہنے والے شخص سے ہدایات لینے لندن جاتے ہیں۔