سابق گورنر پنجاب نے صوبے کو بہت نقصان پہنچایا، حمزہ شہباز

353

بوریوالا(آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ سابق گورنر پنجاب نے آئینی اور قانونی خلاف ورزیاں کرکے صوبے کو بری طرح نقصان پہنچایا، عمران نیازی گھٹیا زبان استعمال کر کے بڑوں کی اخلاقی تربیت کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ سے لاہور میں اپنے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر ارکان صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سابق گورنر نے آئین اور اس کے تحت اٹھائے گئے اپنے حلف پر عمل نہ کرکے عمران خان اور پی ٹی آئی کے کارکن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہاہے کہ عمران نیازی جلسوں میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کر کے اپنے بڑوں کی طرف سے کی گئی اخلاقی تربیت کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں۔