ن لیگی دور میں سی پیک کے تحت کوئی نیا زون نہیں بنا، اسد عمر

277

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے وقت میں سی پیک کے تحت نہ کوئی صنعت لگی نہ کوئی نیا زون بنا، سڑکوں اور مغربی راہداری کی تعمیر کا کام سب سے زیادہ عمران خان کے دور میں ہوا، معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے ملک میں فوری انتخابات کروانا لازم ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ن لیگ کے وقت میں سی پیک کے تحت نہ کوئی صنعت لگی نہ کوئی نیا زون بنا، زراعت،سائنس و ٹیکنالوجی اور آٹی ٹی کو عمران خان کے دور میں ہی سی پیک کا حصہ بنایا گیا ،سڑکوں اور مغربی راہداری کی تعمیر کا کام سب سے زیادہ عمران خان کے دور میں ہوا، ن لیگ کے دور میں تو ترسیل کا نظام سرے سے بنایا ہی نہیں گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال دس سالوں میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے دور میں تمام وفاقی بجٹ استعمال ہوا، 5 سال میں ن لیگ سیکبھی وفاقی ترقیاتی بجٹ پورا استعمال نہیں ہوا، جولائی تا مارچ کے دوران استعمال شدہ ترقیاتی بجٹ کا حجم گزشتہ سال سے 28 فیصد زیادہ ہے۔