اسلام آباد (اے پی پی):اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کے بعد ازٹیکس منافع میں رواں مالی سال کے دوران 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران اے سی پی ایل کو 959 ملین روپے بعد ازٹیکس نفع ہوا تھاتاہم جاری مالی سال کے اسی عرصہ جولائی تامارچ کے لئے کمپنی کی خالص آمدن 1181 ملین روپے تک بڑھ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران اٹک سیمٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 222 ملین روپے یعنی 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اس عرصہ کے لیے اے سی پی ایل کی فی حصص آمدن بھی 6.98 روپے کے مقابلہ 8.59 روپے فی حصص تک بڑھی ہے۔