عوام مزید مہنگائی برداشت کرنے کے قابل نہیں، اسحاق ڈار

290

لندن (آن لا ئن ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ عوام مزید مہنگائی برداشت کرنے کے قابل نہیں، بوجھ ڈالا تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائیگی، الیکشن چوروں کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ تاثر دیا کہ سبسڈیز فنڈز ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے اگر عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی، اس پرکل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکے اب مزید برداشت کے قابل نہیں لہٰذا اتحادیوں سے مل کرفیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی عوام پرکم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن چوری کرکے آئے تھے اور آئینی طریقے سے گئے، وہ یہ ہضم نہیں کرپارہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی جب کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، دوسرا آپشن اگست 2023ء ہے۔