چین سے 49 بسوں کی فلیٹ کراچی پہنچ گئی

220

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہریوں کیلیے خوشخبری، چین سے 49 بسوں کی پہلی فلیٹ کراچی بندر گاہ پہنچ گئی، یہ اعلان صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اورینج لائن منصوبے کی تمام بسیں اور سندھ پیپلز انٹرا بس پروجیکٹ کی بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں ہیں ،تمام بسیں کل تک جہاز سے بندرگاہ پر منتقل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران مرحلہ وار کراچی پہنچ جائینگی۔ یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہوا۔