راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے، ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل اے 35 اور 370 کے ناپاک فیصلے کی حماےت کے مترادف ہے ۔