بلاول زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر، چینی ناظم الامور کی ملاقات

147

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور چینی ناظم الامور پانگ چن شوئے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ان کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بلاول زرداری سے ون آن ون ملاقات کی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں چینی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے بھی دفتر خارجہ میں بلاول زرداری سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ دونوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ پاک چین دوستی دنیا میں پائیدار اور مسلسل تعلقات کی ایک لازوال مثال ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں تجارتی عمل کو فروغ دے گا۔ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے۔