عمرچیمہ نے دباؤقبول نہیںکیا،سچ کاساتھ دیا،اسد عمر

155

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تمام دبائو کے باوجود جھوٹ کو سچ اور غیر آئینی فعل کو آئینی ماننے سے انکار کر دیا،جب بھی کبھی ضمیر کا سودا ہو دوستو، قائم رہو حسین کے انکار کی طرح۔ علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھرری نے بھی ٹوئٹر پر جاریبیان میں کہا ہے کہ ملک میںعملی طور پرکوئی حکومت نظر نہیں آ رہی، معاشی ٹیم کا پلان7پردوں میں چھپا ہے ،سرمایہ کار سرمایہ نکال رہے ہیں، نئی سرمایہ کاری تقریبا ًرک چکی ہے ،روشن ڈیجیٹل سے اوورسیز پاکستانی اپنی رقوم نکلوا رہے ہیں پنجاب جیسے صوبے میں ایک انتظامی بحران ہے،وزراء عوام میں نکل نہیں سکتے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کو جعلی ایف آئی آرز، رانا ثناء اللہ کی دھمکیوں اور مریم اورنگزیب کی بونگیوں پر چلانے کی کوشش ہو رہی ہے، کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے جیسے احمقانہ پلان انتہائی سنجیدگی سے دیے جارہے ہیں ، جوکروں کا ٹولہ پاکستان پر مسلط کر دیا گیاہے، سوچنے والے سوچیں کیا یہ بونے ملک کا چہرہ ہیں؟