عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش بدھ 11 مئی کو منایا جائیگا

465
celebrated

کراچی: اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا110 واں یوم پیدائش 11مئی بدھ کومنایا جائے گا۔ ا س سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مقررین سعادت حسن منٹو کی شخصیت اور فن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد وہ نقل مکانی کرکے لاہور  منتقل ہو گئے ان کا شمار اردو کے ان نامور افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے جن کی تحریریں آج بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں ان کے افسانے محض واقعاتی نہیں تھے بلکہ ان میں موضوعاتی جدت پائی جاتی تھی اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پر اردو بولی،سمجھی اور لکھی جاتی ہے وہاں وہاں پر  ان افسانوں کی شکل میںسعادت حسن منٹو کے خیالات و مشاہدات موجود ہیں۔

سعادت حسن منٹو نے اپنے کیرئر کا آغاز لدھیانہ کے ایک اخبار سے کیا اور مرتے دم تک قلم سے ہی رشتہ استوار رکھا ۔ ان کی اہم ترین تصانیف میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،آتش پارے،کھول دو،ٹھنڈا گوشت،دھواں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔سعادت حسن منٹو نے اپنی زندگی کاآخری حصہ لاہور میں ہی گزارا اور  18جنوری 1955ء کو بیالیس برس کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔