آسٹریلیا آئندہ سیزن میں نان اسٹاپ کرکٹ کھیلے گی

405

سڈنی:آسٹریلوی میڈیا نے کہاہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ سیزن میں نان اسٹاپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے متعلقہ بورڈز کے ساتھ مل کر سیریز کو حتمی شکل دے دی، جون جولائی میں آسٹریلیا کا دورہ سری لنکا شیڈولڈ ہے، سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اگست ستمبر میں زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا میں تین تین ون ڈے کھیلیں گی جبکہ ستمبر میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اور اکتوبر میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا میں 3، 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی اور دسمبر جنوری میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ آئندہ برس فروری مارچ میں آسٹریلوی ٹیم چار ٹیسٹ میچز بھارت میں کھیلے گی اور اگلے برس جون جولائی میں انگلینڈ میں ایشیز سیریز کے 5ٹیسٹ میچز ہوں گے۔اگلے برس اگست میں آسٹریلوی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔