لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کرلیا، جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف جلد لندن روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو لندن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ایک دو روز میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اس لیے (ن) لیگ کو ئی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی جب کہ آئندہ الیکشن، نجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی جانب سے اجلاس طلب کیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے۔